شمالی کوریا کےساتھ کشیدگی کےباوجود جنوبی کوریا نےشمالی کوریامیںواقع مشترکہ صنعتی پارک میں کام جاری رکھنےکااعلان کیاہے۔

یہ اعلان جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں دونوں کوریاؤں کی مشترکہ وزارت کی ترجمان نے نیوزکانفرنس میں کیا۔ ترجمان نےبتایا کہ فوجی مشقیں شروع ہونےکےباعث صرف پیرکے روز مشترکہ صنعتی پارک میں ملازمین کی آمدورفت پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ اس کے بعد یہ پابندی اٹھالی گئی تھی اور اب جنوبی کوریا کے ملازمین معمول کے مطابق صنعتی پارک میں کام جاری رکھیں گے۔ جنوبی کوریا کی زیادہ تر کمپنیاں شمالی کوریا میں واقع اس مشترکہ صنتعی پارک میں اپنی مختلف مصنوعات تیار کرتی ہیں کیوں کہ انہیں شمالی کوریا سے کم اجرت پرکام کرنے والے یومیہ مزدورآسانی سے مل جاتے ہیں۔ جنوبی کوریا نے ان دنوں شمالی کوریا کی دھمکی کے باوجود متنازعہ جزیرے میں فوجی مشقیں شروع کررکھی ہیں جس کے باعث دونوں کوریاؤں میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن