انڈونیشیا کےایک چڑیا گھر میں ہتھنی نے پہلے بچے کو جنم دے کر تفریح کے لئے آنے والے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

انڈونیشیا کے شہر سورابیا میں ہتھنی نے چڑیا گھر میں تین سال بعد پہلے بچے کو جنم دیا، پیدائش کے وقت ہتھنی کے بچے کا وزن ایک سو کلو گرام تھا، انڈونیشا کے اس چڑیا گھر میں گزشتہ دس سال کے دوران ہاتھی کے خاندان میں یہ دوسرے نربچے کا اضافہ ہوا ہے،جسے دیکھ کرتفریح کیلئے آنے والے بچے لطف اندوز ہوئے،چڑیا گھر کا عملہ ہتھنی کے نومولد کی پرورش کے لئے اس کی خوراک کا خاص خیال رکھے ہوئے ہے، دو ہزار سات کے اعدادو شمار کے مطابق ہاتھی کی نسل میں پینتیس فیصد کمی ہوئی ہے اورصرف اٹھائیس سو ہاتھی شکاریوں سے محفوظ رہ پائے

ای پیپر دی نیشن