بینظیربھٹوقتل کیس میں سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اورایس پی خرم شہزاد کی ضمانت منسوخ ہوگئی، ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ۔

بے نظیر قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ ایف آئی اے نے عدالت میں نیا چلان پیش کیا۔ جس میں سعود عزیز اور خرم شہزاد کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد سابق سی پی او راولپنڈی اورایس پی کی ضمانت منسوخ کردی ۔ جس پر ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت سات جنوری تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے میڈیا کوبتایا کہ صدر آصف زرداری کا آڈیو بیان بھی پیش کیا گیا تھا جسے عدالت نے تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزمان کا جسمانی ریمانڈ لے کر مزید تفتیش کرے گی۔ سابق سی پی او سعود عزیز پر بے نظیر بھٹو کی سکیورٹی ہٹانے جبکہ سابق ایس پی خرم شہزاد پر جائے شہادت دھونے کا حکم دینے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن