فرانس میں شدیدٹھنڈ اوربرفباری بھی منچلوں کوٹھنڈانہ کرسکی۔ ستاون میٹربلند ایفل ٹاورپرکھلے آئس رنک نے اسکیٹنگ کا مزہ دوبالاکردیا۔

پیرس میں ایفل ٹاورکے فرسٹ فلورپراسکیٹنگ کے دیوانوں کے لیے آئس رنک کھول دیاگیاہے،مفت انٹری کے مزے لیتے ملکی اور غیرملکی سیاح ایفل ٹاور کارخ کررہے ہیں۔ رگوں میں خون جمانے والی سردی بچوں بڑوں کسی کوبھی روک نہیں سکی۔ دوسومربع میٹر پرپھیلے اس آئس رنک کوکرسمس کی مناسبت سے لائٹوں اور مختلف اشیاء سے سجایابھی گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن