باجوڑایجنسی میں چاراہم شدت پسند کمانڈروں سمیت تیرہ عسکریت پسندوں نے خود کو سیکورٹی فوسزکے حوالے کردیا۔

ذرائع کے مطابق ناؤگئی اور مانوگی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تیرہ عسکریت پسندوں نے قبائلی رہنماؤں کے ایک جرگے میں ہتھیار ڈال کر غیر مشروط طور پر خود کو سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں نے مستقبل میں کسی عسکریت پسند گروپ سے تعلق نہ رکھنے ، ملک وقوم کا وفادار رہنے اور پرامن زندگی گذارنے کا حلف اٹھایا۔ انہوں نے علاقے سے عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فوسز کے شانہ بشانہ کام کرنے کا عہد بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن