جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے کی توثیق کردی جبکہ صوبوں میں حکومتوں سے علیحدہ ہونے یا نہ ہونے کا اختیار صوبائی تنظیموں کو دے دیا۔

جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ نے پارلیمانی پارٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے جس کے تحت جے یو آئی وفاقی حکومت سے الگ ہوئی تھی ۔ اجلاس کے دوران بلوچستان اور گلگت بلتستان میں حکومتوں سے الگ ہونے یا نہ ہونے کا اختیار جے یو آئی کی صوبائی تنظیموں کو دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ میں ارکان کی اکثریت نے مشورہ دیا ہے کہ اگر بلوچستان حکومت سے علیحدہ ہونا پڑے تو تو جے یو آئی اپوزیشن میں بیٹھ جائے مگر مسلم لیگ ق کے ساتھ مل کر حکومت نہ بنائے ۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان ، مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ حسین احمد، مولانا محمد خان شیرانی، مولانا گل نصیب اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن