بیجنگ (جی این آئی + آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے وزیراعظم وین جیاباﺅ کے دورہ بھارت کو ناکام اور دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ میڈیا کو بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے دورہ کے موقع پر وین جیاباﺅ نے مسئلہ کشمیر پر خاموشی اختیار کی کیونکہ چین کو امید ہے کہ دونوں ممالک اس مسئلے کا بہتر حل مذاکرات کے ذریعے نکالیں گے کیونکہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت نے ہی مل کر حل کرنا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم وین جیاباﺅ نے نئی دہلی کا دورہ کیا تو بھارت اور چین شہریوں کےلئے ویزوں کی پالیسی پر تنازعہ کی وجہ سے کسی معاہدے کے نتیجہ پر نہ پہنچ سکے اس حوالے سے وزیراعظم کا دورہ بھارت ناکام ثابت ہوا۔