نامور فٹبالراورلیورپول کے اسٹرائیکر لوئیس سواریز کو نسلی تعصب کا مظاہرہ کرنے پر چالیس ہزار پاؤنڈ جرمانہ اورآٹھ میچوں کی پابندی لگا دی گئی ۔

Dec 22, 2011 | 15:30

سفیر یاؤ جنگ
سواریز پر مانچسٹر یونائٹڈ کے پیٹریس ایورا سے بدسلوکی کاالزام ہے۔اکتوبرمیں انفیلڈکے مقام پرکھیلے گئے پریمئیرلیگ کے میچ میں لوئی سوارئز نے مانچسٹر یونائٹڈ کے ڈیفنڈر پیٹریس ایورا کی توہین کی تھی اور فرانسیسی ڈینفنڈر کو اس کے رنگ کی بنیاد پر برا بھلا کہا تھا۔سواریز کیخلاف انگلینڈمیں مقدمے کی سماعت چودہ دسمبر سے جاری تھی جس میں سواریز اپنے اوپرعائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے رہے۔ سماعت کے بعد تین رکنی کمیشن نے کھلاڑی پر چالیس ہزار پاؤنڈ جرمانہ اورآٹھ میچوں کی پابندی عائد کی ہے۔ سواریزکے توہین آمیز الفاظ کا نوٹس لیے جانے کا اکثرحلقوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
مزیدخبریں