کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران اتارچڑھاؤ رہا تاہم ہنڈریڈ انڈیکس گیارہ ہزارتین سو پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ملاجلا رجحان رہا، اینگرو کارپوریشن، فوجی فرٹیلائزر، فاطمہ فرٹیلائزر، سیمنٹ اور بینکنگ اسٹاکس میں نئی سرگرمیوں نے مارکیٹ میں گرین نمبرز کو برقرار رکھا اور انڈیکس کو گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اڑتیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارتین سوچھ پوائنٹس پربند ہوا۔مجموعی کاروباری حجم تین کروڑبتیس لاکھ شئیرزرہا حجم کے اعتبار سے فرٹیلائزراسٹاکس میں نمایاں سودے ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس بتیس پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ دو ہزار آٹھ سو اڑتیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اکیاسی کمپنیوں کے سات لاکھ آٹھ ہزار چھ سو تریسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ تئیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،پانچ کمپنیوں میں کمی جبکہ تریسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن