امریکی ایئرفورس کےبریگیڈیئرجنرل سٹیفن کلارک نے بھی نیٹو حملےکورابطے کے فقدان اور غلط فہمی کا نتیجہ قرار دے دیا

Dec 22, 2011 | 22:45

سفیر یاؤ جنگ
امریکی ایئرفورس کے بریگیڈیئر جنرل سٹیفن کلارک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کی تحقیقات بے حد پیچیدہ تھیں ، ساٹھ سے زائد افراد سے انٹر ویو کئے گئے ۔ سٹیفن کلارک نے کہا کہ نیٹو کا واقعہ غلط نقشے، رابطے کے فقدان اور غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا کسی پاکستانی چیک پوسٹ کا علم نہیں تھا پاکستانی چیک پوسٹوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جسکے دفاع میں نیٹو نے فائرنگ کی ۔
بریگیڈیئر جنرل سٹیفن کلارک نے کہا کہ اتحادی طیاروں نے زمینی فوج کی نشاندہی پر چوکیوں کو نشانہ بنایا، چاند کی روشنی نہ ہونے کی وجہ سے چوکیوں پر اندھیرا تھا، صحیح صورتحال جاننے کیلئے روشنی کے گولے فائر کئے گئے۔ سٹیفن کلارک نے کہا کہ حملے میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس ہے ،کوشش ہو گی کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں
مزیدخبریں