پشاور(این این آئی) پنجاب کے بعد خیبر پی کے کے گورنر کو بھی تبدیل کرنے کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق خیبر پی کے اور فاٹا میں پارٹی کومتحرک کرنے اورآئندہ انتخابات میں بھرپورکامیابی کےلئے گورنرخیبر پی کے کوتبدیل کرنے پر غورشروع کردیا ہے،ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے پارلیمنٹرین اور خیبر پی کے میں پارٹی کی اعلی قیادت کی گورنر بیرسٹر مسعود کوثر کےساتھ شدید اختلافات سامنے آنے پر صدر مملکت نے یہ فیصلہ کیا کیونکہ موجودہ گورنر کا فاٹا مےں غیرمتحرک کردار ادا کرنے، پارٹی ورکرزکو مسلسل نظرانداز کر نا بھی ایک بڑی وجہ ہے۔