مستونگ: فائرنگ سے سرکاری ملازم جاں بحق آواران: لیویز اہلکار سمیت 6 افراد اغوا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واپڈا ملازم شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ میجر چوک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شاہ زمین موقع پر جاں بحق جبکہ حاجی زمان زخمی ہو گیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر واقع جیل روڈ پر واقع ایک دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ آواران کے مرکزی بازار میں نامعلوم افراد گاڑیوں میں آئے اور 2 دکانداروں اور دکان میں موجود ایک لیویز اہلکار کو اسلحہ کے زور پر اپنے ساتھ لے گئے۔ تیرتیج میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے 3 افراد کو اغوا کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن