پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور (خبر نگار ) گورنمنٹ ماڈل سکول شاہ عالمی مارکیٹ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پنجاب کمپیوٹر کالج علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو‘ گورنمنٹ مسلم ہائی سکول باغبانپورہ‘ ضیاءپبلک ہائی سکول کوٹ کمبوہ‘ بند روڈ اور گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول داتا نگر بادامی باغ وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 500 تھی۔

ای پیپر دی نیشن