لاہور (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور ممبر قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کے کالے ناگ کا پھن کچلے بغیر ہمارامعاشرہ زندہ نہیں رہ سکتا اور نہ ہماری نیم مردہ قومی معیشت آئی سی یوسے باہرآسکتی ہے۔ حکمران اپنے خاندان سمیت لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہیں،ان کے نامزد چیئرمین نیب سے شفاف احتساب کی امیدکرنا فضول ہے۔