قرآن پاک پوری دنیا کیلئے فلاح کا راستہ ہے: پروفیسر خاور بٹ

Dec 22, 2012

لاہور (خصوصی نامہ نگار) قرآن ہاﺅس سوسائٹی کے مہتمم پروفیسر قلب بشیر خاور بٹ نے کہا ہے کہ قرآن پاک نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کیلئے فلاح کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔ قرآن کا معاشی نظام ہی دنیا کے مسائل حل کرے گا۔ انہوں نے کہا تمام مسلمانوں پر علم حاصل کرنا فرض ہے۔ مسلمان قرآن پاک سمیت دیگر علوم پر دسترس حاصل کرنے کیلئے انتھک محنت کریں اور جدید ٹیکنالوجی حاصل کر کے اپنے آپ کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اسلامی نظام کو نہیں اپنائیں گے، مسائل سے چھٹکارا نہیں پا سکیں گے۔ 

مزیدخبریں