”لوڈشیڈنگ سے کاروبار تباہ ہو گئے، وزیراعلیٰ مسائل حل کرائیں“

لاہور (پ ر) بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے۔ موجودہ صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چھوٹے دکانداروں کے خلاف چھاپوں پر متاثرین نے شدید احتجاج کیا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز الفتح سوشل ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس حکیم شیخ اکرام الٰہی کی زیر صدارت ہوا جس میں شیخ شفقت، چودھری سلیمان، ارشد بھٹی، ابوبکر شریف قادری، محمد عالم، محمد کرنل شاہ، صدیق خاں، حاجی اعجاز مجاہد بٹ، یونس، نذر خاں، قاسم نواز اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں شیخ اکرام نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور علاقہ کے ایم این اے بلال یٰسین سے علاقے کے مسائل حل کرنے کی اپیل کی اور بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے علاقے کی ٹوٹی ہوئی گلیاں اور سڑکیں مرمت کروانے کا بھی مطالبہ کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن