لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ بچاﺅ کمیٹی کے زیر اہتمام بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کروانے کے لئے ہائی کورٹ سے جی پی او چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عبدالرشید قریشی نے کہا سربجیت نے درجنوں شہریوں کو مارا حکومت اس کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کرے۔