2ارب 18کروڑ کی بے ضابطگی، نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا پر فرد جرم عائد

لاہور (احسن صدیق) سپیشل جج انٹی کرپشن اینڈ امیگریشن عدالت (سینٹرلI) کراچی نے نیشنل بینک کے سابق صدر سید علی رضا اور بینک کے 12ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر سال 2003ءسے 2008ءکے دوران 2ارب 18کروڑ روپے مالی بے ضابطگی کرنے کی پاداش میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ سپیشل جج انٹی کرپشن اینڈ امیگریشن نے یہ فرد جرم ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانے والی چارج شیٹ کی بنا پر عائد کی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جن افراد پر انٹی کرپشن اینڈ امیگریشن عدالت نے فرد جرم عائد کی ہے یہ لوگ اب بھی بینک میں کام کر رہے ہیں۔ حالانکہ بینک کے 24فروری 1982ءمیں جاری شدہ سرکلر نمبر 672میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایسے تمام آفیسرز ملازم جن پر کیس فائل ہو جائے نوکری نہیں کر سکتے۔ 

ای پیپر دی نیشن