ڈھاکہ (وقت نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان آنے پر رضامند ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے 15 جنوری کو پاکستان آنے کا امکان ہے ٹیم کی پاکستان آمد آئی سی سی کی اجازت اور سکیورٹی کی فراہمی سے مشروط ہوگی۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ مختصر ہوگا۔