سرگودھا : لیگی رہنما کے جلسہ میں فائرنگ، نوجوان ہلاک، 3 افراد گرفتار

سرگودہا (نامہ نگار) لیگی رہنماکے جلسہ میں فائرنگ سے گھر کا واحد کفیل جاں بحق ہو گیا تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری حامد حمید نے نواحی چک53شمالی میں الیکشن کے سلسلہ میں جلسہ رکھا ہوا تھا جس کی تیاریوں کیلئے علاقے کے درجنوں افراد کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں چوہدری حامد حمیدجلوس کی شکل میں وہاں پہنچے تووہاں پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ گاڑیوں پر جانے والے جلوس میں سے درجنوں افراد نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی اچانک ایک فائر نواحی چک54شمالی کے نوجوان عمران کو لگ گیا جبکہ بھگدڑ سے بشارت وغیرہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے نوجوان کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی اس کا بھائی طارق بے ہوش ہو گیا ۔ تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما کو یہ جلسہ منسوخ کرنا پڑا ۔ پولیس نے تین ملزمان عمران حنیف صفدرکو گرفتار کر لیا ۔ تاحال ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا ذرائع کے مطابق مقتول کے بھائی محمد طارق کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کے ہمرا ہ آنے والے تمام افراد نشہ میں دھت تھے جس کی وجہ سے ہوائی فائرنگ کی بجائے سیدھے ہی فائر کھول دیئے گئے۔ فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع پر ایک اہم صوبائی وزیر نے فائرنگ کرنے والے تمام ملزموں کے خلاف میرٹ پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے سیاسی جلسے میں فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر بھر میں مسلم لیگ ن کے ہونے والے سیاسی جلسوں میں جدید اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی معمول بن چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...