اسلام آباد (وقت نیوز) انسداد پولیو ٹیم کے ورکرز کو اسلام آباد میں دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئی ہیں نامعلوم افراد نے حریم عباس اور مصباح الحسن کو انسداد پولیو مہم بند کرنے کا کہا ہے۔ ایک نامعلوم شخص نے راستے میں روک کر انٹری فائل بھی چھین لی اور قتل کی دھمکی دی۔ ڈاکٹر عروج نے کہا ہے دھمکی کے باعث جنگی سیداں میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔