لاہور(سپورٹس رپورٹر) 32ویںقومی کھیلوں کا آغاز آج سے زندہ دلان لاہور کے شہر میں ہو رہا ہے۔ 7 روز تک جاری رہنے والے گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سہپہر دو بجے ریلوے سٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ آرگنائزنگ سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کے مطابق کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تمام دستے لاہور پہنچ چکے ہیں۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن پنجاب کی عزت پر حرف نہیں آنے دے گی۔ تمام دستوں کو لاہور کے ہوٹلوں میں رہائش فراہم کردی گئی ہے۔ ادریس حیدر خواجہ کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ریلوے سٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل مکمل کی گئی۔