پاکستان میں باقی35 لاکھ بچوں کو جلد پولیو قطرے پلائیں گے: عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں 35 لاکھ بچے پولیوویکسین سے محروم رہ گئے۔ ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں سربراہ ڈاکٹر الیاس درے نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بچوں کا پولیو ویکسین سے محروم رہ جانا بدقسمتی ہے حملوں کے باوجود ایک کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کی گئی جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز کی بہادری کوسلام پیش کرتے ہیں۔ 35 لاکھ بچوں کو بھی جلد پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گے۔ عوام، علمائ، حکومت، سول سوسائٹی اور میڈیا کی مدد لیںگے۔ آئندہ انسداد پولیو مہم میں پولیو ورکرز کی زندگیوں کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن