اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں 5ائربسوں 390طیارے ڈرائی لیز پر لینے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق لیز پر لئے جانے والے ائربس طیاروں پر وی 2500انجن نصب ہونگے۔ ائرکرافٹ انجینئرز نے وی 2500انجن کے ساتھ طیارے لینے کی مخالفت کر دی۔ ائرکرافٹ انجینئرز کے مطابق وی 2500انجن دنیا کا ناکام ترین انجن ہے۔ وی 2500انجن کے ساتھ طیارے لئے گئے تو پی آئی اے کی تباہی مزید تیز ہو جائے گی۔ وی 2500انجن کی مرمت کی سہولت پی آئی اے کے پاس نہیں ہے۔ پی آئی اے بورڈ میٹنگ میںکئی بار تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ مرمت کی ضرورت ہوئی تو انجن باہر جائیں گے اور خرچہ بڑھ جائے گا۔ طیارے سی ایف ایم انجن کے ساتھ لئے جائیں۔ سی ایف ایم انجن کی مرمت اور مہارت کی سہولت پی آئی اے کے پاس ہے۔ سی ایف ایم انجن دنیا کا کامیاب ترین اور کم خرچ انجن ہے۔