اسلام آباد میں کرسمس کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ چند انتہاپسندوں کو مشترکہ اقدار تباہ نہیں کرنےدیں گے، آئندہ نسلوں کےتحفظ کیلئےدہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نےکہا کہ جمہوری حکومت قائداعظم کےنظریات پرعمل پیرا ہے اور پاکستان کو رواداری پرمبنی روشن خیال ملک دیکھنا چاہتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اقلیتوں سےتعلق رکھنےوالےافراد پاکستانی ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نےاقلیتوں کو سینیٹ میں نمائندگی دی۔