خوراک،کھانے پینے، سونے میں بے ترتیبی بیماریوں کی بڑی وجہ ہے: طبی ماہرین

لاہور  (نیوزرپورٹر) پاکستان طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ   شوگر کا مرض جسم کے تمام بنیادی افعال کو متاثر کرتا ہے جس  کے نتیجہ میں جسم ِ انسانی کے اعصاب ، پٹھے اور پھر بینائی  اور دوسرے افعال کمزور پڑتے چلے جاتے ہیں ۔ عصر حاضر کی تیز رفتار زندگی کے باعث لوگ آسانیوں کی تلاش میں صحت جیسی لازوال نعمت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ خوراک میں فاسٹ فوڈز اور مشروبات کا کثرت استعمال بیماریوں کا سب سے بڑا سبب ہے ۔ اس کے علاوہ بے وقت کا کھانا پینا ، سونا جاگنا اور دیگر معمولات زندگی کی بے ترتیبی شوگر جیسے موذی مرض کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔روزانہ کی ہلکی ورزش مناسب خوراک اور معالج کی تجویز کردہ ادویات سے ذیا بیطس پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن