لاہور(کامرس رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں ادارے میں کنٹریکٹ پرکام کرنے والے ملازمین کو بہت جلد ریگولر کر دیا جائے گا۔انہوں نے کرسمس کی خوشی میں پی جی ایم آئی اور جنرل ہسپتال کے معطل شدہ سینٹری ورکرز کو بحال کرنے کا بھی اعلان کیا۔