لاہور (پ ر) انجمن فدایان مصطفےٰ پاکستان کا سالانہ مرکزی ”محبت رسول کنونشن“ ربیع الاوّل کے آخری عشرہ میں لاہور میں ہو گا اس بات کا فیصلہ انجمن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت انجمن کے مرکزی صدر علامہ سید صالح اور شاہ ہاشمی نے کی جبکہ انجمن کے بانی سربراہ حافظ محمد اکبر جتوئی مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں سید محمد امتیاز شاہ ہاشمی، حاجی محمد ریاض، چودہدری محمد یونس، مولانا نذیر احمد کریمی، صوفی نیامت علی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عید میلاد النبی کو جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔