’’ ٹینس فیڈریشن کوشش کرے تو اچھے ٹورنامنٹس کرائے جاسکتے ہیں‘‘

Dec 22, 2013

لاہور ( حافظ محمد عمران)  ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا تھا۔ مگر ٹینس فیڈریشن  نے کھلاڑیوں سے مشاورت کیے بغیر اس کی تاریخوں میں تبدیلی کرکے میری شرکت غیر یقینی بنادی ۔ اب جن تاریخوں کا اعلان کیا گیا  اس وقت میں انٹرنیشنل مقابلوں میں مصروف ہونگا۔ وہ وقت نیور کے پروگرام’’ گیم بیٹ‘‘ میں اظہار خیال کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹینس فیڈریشن میں بعض ایسے لوگ موجود ہیں جو ملک کے مفاد کے برعکس فیصلے کرتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی ڈیوس کپ میں مجھ پر اور میرے کوچ پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے ٹینس فیڈریشن کے صدر کلیم امام نے کہا کہ ڈیوس کپ کی تاریخوں میں تبدیلی آئی ٹی ایف کی درخواست پر کی گئی۔ تاہم اعصام الحق  سے اس بارے میں پوچھ لینا چاہیے تھا، ہم سے غفلت ہوئی ۔کسی بھی ادارے کے سربراہ کا کام پالیسی  بنانا اور معاملات کی نگرانی ہوتا ہے۔ دیگر امور کی انجام دہی کے لیے باقی لوگ کام کررہے ہیںٹینس فیڈریشن کے  پیٹرن سید دلاور عباس شاہ نے کہا کہ کوشش کررہا ہوں کے ایشین جونیئر ٹینس چیمپیئن شپ کا پاکستان میں انعقاد کروایا جائے۔  نے کہا کہ میں فیڈریشن کا حصہ نہیں، مجھ سے جب کسی کام کے لیے شامل ہونے کو کہا جاتا ہے تو ٹینس سے محبت کی وجہ سے میں شامل ہوجاتا ہوں

مزیدخبریں