اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دستیاب توانائی کے وسائل کو استعمال کرنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بات پائیڈ کے 29 ویں سالانہ اجلاس کے اختتامی گشت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمومی اجلاس میں ماہرین معاشیات نے اپنے مقالہ جات پیش کئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال خطہ ہونے کے باوجود مصائب موجود ہیں۔ جنوبی ایشیاء میں دوسرے ممالک کے مقابلہ میں توانائی کا فی کس استعمال بہت کم ہے۔ خطے میں غربت کی شرح اور دوسرے انسانی اعشارئیے پست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی نے شمسی‘ کوئلے‘ ہوا اوردوسرے متبادل ذرائع زیر استعمال لائے جائیں تاکہ کم لاگت سے بجلی پیدا ہوسکے۔پالیسی ساز متبادل توانائی کے ذرائع کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے قابل عمل پالیسیاں بنائیں۔ نئی دہلی کے انرجی انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر آر کے پچوری نے کہا کہ انرجی سیکٹر کے فرق کے لئے بہت مواقع موجود ہیں۔توانائی کے متبادل ذرائع پر انحصار کو بڑھانا چاہئے۔ 1.3بلین افراد کے پاس بجلی کی سہولت نہیں ہے۔