جولائی تا ستمبر‘ رضا کارانہ ٹیکس جمع کرانے کی شرح میں کمی

جولائی تا ستمبر‘ رضا کارانہ ٹیکس جمع کرانے کی شرح میں کمی

Dec 22, 2013

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3ماہ میں ریونیو کے 481 بلین روپے میں سے 318 بلین روپے بالواسطہ ٹیکسوں کی مد میں حاصل ہوئے۔3ماہ میں گاڑیوں کی درآمد میں کمی آئی ہے۔ براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 163 بلین روپے کی آمدن ہوئی۔رضاکارانہ ٹیکس جمع کرانے کے لئے اب 6.8 فیصد کی کمی آئی ہے۔ گوشواروں کے ساتھ ٹیکس جمع کرانے میں 92 فیصد تک کی ریکارڈ کمی آئی ہے۔ لارجر سکیل مینوفیکچرنگ میں 8.4 فیصد کی کمی آئی ہے۔سال رواں میں انکم ٹیکس کی مد میں 975 بلین روپے‘ سیلز ٹیکس 1054بلین روپے‘ فیڈرل ایکسائز 121 بلین روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 239 بلین روپے جمع کئے جانے کا ہدف ہے۔ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں ریونیو ہدف کا 95 فیصد حاصل کیا۔3ماہ میں 24.2 فیصد ادائیگی ری فنڈ کی مد میں کی گئی۔

مزیدخبریں