پچاس فیصد نفری پولیو ٹیموں کےساتھ لگانا پڑتی ہے : آئی جی خیبر پی کے

پچاس فیصد نفری پولیو ٹیموں کےساتھ لگانا پڑتی ہے : آئی جی خیبر پی کے

Dec 22, 2013

اسلام آباد (آن لائن ) خیبر پی کے کے انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے لیے انھیں 50 فیصد نفری ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لگانی پڑتی ہے جبکہ پولیس کے پاس نفری اور وسائل کی کمی ہے۔انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علماءاور دیگر تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو ساتھ ملایا جا رہا ہے تاکہ یہ ٹیمیں اپنا کام بہتر انداز میں کر سکیں۔ ناصر درانی نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہماری فورس انسداد پولیو کی ٹیموں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور حملہ آور موقع دیکھ کر چھپ کر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے حکومت سے کہا گیا ہے اس کے لئے مستقل حل ہونا چاہئے۔
آئی جی خیبر پی کے

مزیدخبریں