لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور میں حضرت امام حسینؓ کے چہلم کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پانچ ہزار کے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے جن میں رینجرز بھی شامل ہوں گے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج بھی تیار رہے گی۔ معلوم ہوا ہے کہ جلوس کے راستے میں موبائل فون سروس جام رہے گی اور خفیہ کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جائیگی۔ جلوس کے روٹ پر نہ صرف کاروباری مراکز بند رہیں گے بلکہ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں میں بھی کاروبار بند رکھے جائیں گے۔ کسی شخص کو جلوس کے راستے میں مکان کی چھت، بالکونی پر کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
لاہور سکیورٹی پلان