اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے دونوں ملکوں نے ٹریک ٹو سفارتکاری کا آغاز کیا ہے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے دونوں ممالک کے تجربہ کار سفارتکاروں کے درمیان پاکستان، افغانستان تعلقات کو بہتر بنانے اور اعتماد کی فضا پیدا کرنے کیلئے ٹریک ٹو سفارتکاری شروع کی گئی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو سفارتکاری کا عمل ایک عرصہ سے جاری ہے جس کے ذریعہ دونوں ملکوں کے سفارتکار، فوجی افسر اور دوسرے شعبوں کے ماہرین حصہ لیتے ہیں تاہم اسکے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوسکی۔
ٹریک ٹو سفارتکاری
پاکستان، افغانستان میں تعلقات کی بہتری کیلئے ٹریک ٹو سفارتکاری کاآغاز
پاکستان، افغانستان میں تعلقات کی بہتری کیلئے ٹریک ٹو سفارتکاری کاآغاز
Dec 22, 2013