اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تو بھی بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے: نثار کھوڑو

اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تو بھی بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے: نثار کھوڑو

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ دھاندلیوں کی روک تھام الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ بلدیاتی الیکشن 18 جنوری کو ہی ہوں گے۔ اپوزیشن جماعتیں احتجاج کررہی ہیں لیکن کوئی تجویز پیش نہیں کررہیں۔ ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی الیکشن کا بائیکاٹ کیا مگر انتخابات مقررہ وقت پر ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان نہیں کیا، اگر اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا بھی تو انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
نثار کھوڑو

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...