سری لنکن صدر سے سپیکر ایاز صادق کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

سری لنکن صدر سے سپیکر ایاز صادق کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے سری لنکا کے صدر مہندا راجاپکسے سے کولمبو میں ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا تاریخ ، باہمی اعتماد اور گہری دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے سری لنکا کی حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ دولت مشترکہ کے حکومتی سرابراہان کی میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر سری لنکا کی حکومت کی تعریف کی۔ جس میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے پاکستانی وفد کی سربراہی کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم اور سری لنکا کے صدر کے درمیان ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا ہے ۔     انہوں نے سری لنکا کی سرزمین سے دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے پر سری لنکا کی کوششوں کو بھی سراہا۔ سری لنکا کے صدرا نے سری لنکا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی تین دہائیوں سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت دہشت گردی کے خاتمے میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا سچا اور با اعتماد دوست ہے اور ہم پاکستانی عوام کے لیے گہری محبت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ علاقائی اور عالمی تناظر میں مل جل کر کام کیا جائے گا۔
ایاز صادق / ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...