سرینگر (آن لائن) حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستانی امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز کے ملا عبدالقادر کی پھانسی بنگلہ دیش کا اندرونی معاملہ ہے بارے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان پر ان تمام لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جو نظریات کی بنیاد پر پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور جن کے سینوں میں پوری امت اسلامیہ کے لئے دردمند دل موجود ہیں۔ ا ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریئے پر قائم کیا گیا ملک ہے اور آج بھی یہاں کی مختلف اقوام کو آپس میں جوڑنے کا یہی ایک واحد نظریہ بنتا ہے۔اگر اس نظریے سے بغاوت کی گئی تو پھر اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔
علی گیلانی