پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن ووچر سکیم کا ایوننگ پراجیکٹ لانچ کر دیا ایوننگ ووچرسکیم میں پانچ ہزار اطالب علم داخل

لاہور ( پ ر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن ووچرسکیم کی ایوننگ کلاسز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں شروع کئے گئے پراجیکٹ میں پانچ ہزار مستحق طلبہ و طالبات نے داخلہ لے کر مفت تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد غربت و وسائل کی کمی کی بنا پر چائلڈ لیبر کا شکار اوردیگر آؤٹ آف سکول بچوں کو شام کے اوقات میں مفت تعلیم کے ذریعے بحال کرنا ہے۔ اس منصوبے کی بدولت بے وسیلہ طبقات میں تعلیم عام ہوئی ہے اور غریب گھرانوں کے بچے تعلیم کے دریعے اپنا مستقبل سنواریں گے - ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ووچرسکیم کے ذریعے ضرورت مند بچوں کو پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم کے لئے ووچرز ایشو کئے جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن