کابل (آئی این پی) افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع تازیان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق ضلع سرکھوروڈ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔مشرقی وال نے بتایا کہ خودکش حملہ آورضلع کے رہائشی ابراہیم خان کے گھر میںاپنے جسم پر بارودی مواد نصب کررہا تھا اس دوران دھماکہ ہوگیا جس میں وہ ہلاک ہوگیا۔ افغان سکیورٹی فورسز نے واقعے کے الزام میں گھر کے مالک سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔