آسیہ اندرابی کی بارہمولہ جیل میں نظربند حریت پسندوں کی حالت زار پرتشویش

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بارہمولہ جیل میں طویل عرصے سے نظربند حریت پسند نوجوانو ں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے قابض انتظامیہ کی انتقام گیری قرار دیا ہے ۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ بارہمولہ کی جیل میں نظربند حریت پسندوں جاوید احمد گوجری، عبدالرشید میر، عبدالقیوم نجار، ہارون احمد شیخ، عاصم امین شیخ، عاشق قادر، عمران نجار، عدنان رشید، اشفاق راجہ، اعجاز گجری کی صحت سخت خراب ہے لیکن قابض انتظامیہ کی طرف سے انہیں کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن