واشنگٹن (این این آئی) امریکہ نے اپنے اتحادی ملک مصر کو 10اپاچی ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے۔ واشنگٹن نے سابق مصری حکومت کیخلاف ایک سال کیلئے فوجی پابندیاں عائد کر رکھی تھی ۔نامعلوم سینئر امریکی انتظامی حکام نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مصر کو فوجی ہیلی کاپٹرز جزیرہ نماء سینائی میں دہشت گردوں کیخلاف لڑنے کیلئے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ رواں سال12 دسمبر کو امریکی کانگرس نے مصر کو 1.3ارب ڈالر فوجی اور اقتصادی امداد کی منظوری دی تھی۔
امریکہ نے اپنے اتحادی ملک مصر کو 10اپاچی ہیلی کاپٹر فراہم کر دیئے
Dec 22, 2014