امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے شہری کو گاڑی سے ٹکر مار دی، معافی مانگ کر جان چھڑائی

اسلام آباد (این این آئی) ایف ایٹ میں امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے شہری کی گاڑی کو گاڑی سے ٹکر مار دی اور فرار ہونے کی کوشش کی جسے شہری نے خود ناکام بنایا۔ واقعہ کے چند لمحے بعد ہی پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے۔ امریکی اہلکار نے پولیس سے کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کیا اور ایک گھنٹے تک گاڑی سے باہر نہ نکلا۔ اہلکار نے کافی دیر بعد گاڑی سے اتر کر پیدل ہی ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے اور سفارت خانے کی جانب جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے اسے روک لیا دو گھنٹے بعد اہلکار نے اسلام آباد کے شہری سے معافی مانگی جس پر اس کو شہری نے معاف کر دیا۔ بعد ازاں سفارت خانے کا اہلکار اپنی گاڑی لے کر روانہ ہو گیا۔
امریکی اہلکار ٹکر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...