شاہد آفریدی کا ورلڈ کپ 2015ءکے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی (رائٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ شاہد آفریدی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد وہ صرف ٹی 20 کرکٹ کھیلیں گے۔ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں وہ پہلا پاکستانی کھلاڑی ہوں جس نے اپنے کیریئر کے عروج پر ہی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ایسا کرنا چاہتا تھا کیونکہ میں بڑے کھلاڑیوں کو اس حوالے سے مسائل سے دوچار ہوتے دیکھ چکا ہوں۔ آفریدی نے بتایا کہ اپنے فیصلے سے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے تاہم کرکٹ بورڈ کو فی الحال نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ میں ون ڈے کرکٹ باعزت طریقے سے چھوڑنا چاہتا ہوں تاہم میرے مداح مجھے مزید کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی اب تک 389 ون ڈے انٹرنیشنل، 27 ٹیسٹ اور 77 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ آفریدی اپنے اب تک کے کیریئر میں 7870 رنز بنا اور 391 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے دل اور دماغ پر کافی بوجھ تھا مگر میں اب اس حوالے سے مطمئن ہوں۔ مزید برآں شاہد آفریدی نے کہا کہ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ سیاست میں آﺅں لیکن بڑے منع کرتے ہیں۔ آفریدی نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ورلڈ کپ میچوں میں اپنی چار سو وکٹوں کا ہدف پورا کرنا چاہتے ہیں۔
شاہد آفریدی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...