آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکلے ہیں‘ ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے : نوازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاور قوم کے لئے کڑی آزمائش ہے تاہم اس بدقسمت سانحہ سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ساری قوم متحد ہوگئی ہے اور ہم سب مل کر پاک سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ذرائع کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے انتہائی مثبت نتائج نکلے ہیں۔ حکومت اور سول سوسائٹی افواج پاکستان کی پشت پر ہیں۔ حکومت تمام پارلیمانی لیڈروں اور سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ انشاءاللہ ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف کو پنجاب میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی اور پنجاب میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کا اجمالی خاکہ بھی پیش کیا۔ این این آئی کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھےں گے ، سانحہ پشاور کڑی آزمائش ہے، قوم نے اس غم کو طاقت میں تبدیل کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی صورت کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ دہشتگردوں کے لئے پاک سرزمین پر کوئی جائے پناہ نہیں، تمام دہشتگرد وں کو ان کے ایجنڈے اور وابستگی سے قطع نظر نشانہ بنایا جائے گا۔ سانحہ پشاور کے بعد قوم نے جس اتحاد کا ثبوت دیا ہے انشاءاللہ یہ ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کا سبب بنے گا۔

نواز شریف




ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...