پارلیمانی اور ورکنگ کمیٹی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا فارمولا طے کرے: پرویز خٹک

پشاور، نوشہرہ کینٹ (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق کی سطح پر پارلیمانی اور جائنٹ ایکشن ورکنگ کمیٹی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا فارمولا بھی طے کرے، خیبر پی کے میں قیام پذیر افغان مہاجرین کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے اور اسے ورکنگ کمیٹی کے اعلامیہ میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی کابینہ نے متفقہ طورپر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا فیصلہ دیدیا ہے، اب وفاقی حکومت اس پر عملدرآمد یقینی بنائے غیر قانونی افغان مہاجرین کو فوری طور کیمپوں میں محدود کرکے انکو واپس بھجوانے کا بندوبست کیاجائے، ہم قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے دسمبر2015ءتک انتظار بھی نہیں کرسکتے کیونکہ انکی وجہ سے ہماری معیشت پر بوجھ کے علاوہ سنگین جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور خدا نخواستہ سانحہ پشاور جیسے مزید وحشیانہ اور خونچکاں دہشت گردی واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت ان افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ٹائم فریم میں تبدیلی لاکر انکی جلد از جلد واپسی کو یقینی بنائے، وفاق ملک کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے واضح لائحہ عمل طے کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پرویز خٹک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...