سانحہ پشاور بڑی آزمائش‘ غم کو اپنی طاقت بنانا ہو گا: شاہدہ منی

Dec 22, 2014

لاہور (این این آئی) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور پاکستانی قوم کیلئے بڑی آزمائش ہے لیکن ہمیں اس سانحے سے ملنے والے غم کو اپنی طاقت بنانا ہو گا‘ پوری قوم اور پاک افواج دہشتگردوں کے خلاف جس طرح سینہ سپر ہیں انشاء اللہ ایک دن پاکستان ضرور امن کا گہوارہ بنے گا۔ سانحہ پشاور کا غم شاید کبھی بھلایا جا سکے لیکن اس کے بعد پوری قوم اور انکی قیادت کرنیوالے سیاستدان جس طرح متحد ہوئے ہیں یہ قابل ستائش ہے۔ اس سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ اب پاکستان صحیح سمت پر چل پڑے گا اور ملکی مسائل کے حل خصوصاً دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سب قومی پالیسی پر متفق ہوں گے۔

مزیدخبریں