گیانا (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف ویسٹ انڈیز کے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈیون براوو ، ڈیرن سیمی اور کیرن ون ڈے سکواڈ سے ڈراپ ہیں۔ جیسن ہولڈر ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں ڈیرن سیمی ہی کپتان برقرار ہیں۔ ون ڈے سیریز کے لیے جوناتھن کارٹر اور نرسنگھ ڈیونارائن کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی 20 سکواڈ میں ڈیون براوو سمیت سلیمان بین اور کارلوس بریٹ وائٹ شامل ہیں ، کرس گیل کی مختصر فارمیٹ میں شمولیت کا فیصلہ ان کی فٹنس رپورٹ پر ہو گا۔