لاہور (خصوصی رپورٹر) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وائس منسٹر چن فینگ شیانگ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دور ان لاہور سمیت پنجاب میں فلاح عامہ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پنجاب میں عوامی وسائل کا بہترین استعمال نظر آتاہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے کے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بہترین عملی اقدامات کئے ہیں اوروہ ایک فعال اور متحرک وزیراعلیٰ ہیںجن کی موجودگی ہر جگہ پر دکھائی دیتی ہے۔
خراج تحسین