کراچی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی پینتیس ویں بیج پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے سانحہ پشاور میں حیوانیت کا ثبوت دیا،دہشتگرد ملک کا ناسو ر بن چکے ہیں جو ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہےہیں،،اپنے خطاب میں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کوسٹ گارڈز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈ کی کوششوں سے منشیات اور انسانی سمگلنگ میں واضح کمی آئی ، سب کو دہشتگردی اور منشیات کیخلاف جہاد کرنا ہوگا،اس سے قبل پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کی جانب سے مہمان خصوصی لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا