تحریک انصاف کی کورکمیٹی نےکالعدم تحریک طالبان سمیت دیگردہشت گرد گروپوں کےحملوں کی مذمت کرتےہوئےکہا ہےکہ دہشتگردی کےخاتمے کیلئےپوری قوم متحد ہوجائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت  ہوا۔ اجلاس میں سانحہ پشاور کےخلاف مذمتی قرارداد منظورکی گئی ،اجلاس کےبعد ترجمان پی ٹی آئی شیریں مزاری نے اعلامیہ پڑھ کرسنایا۔  کورکمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی تاریخ میں پشاورجیسےبربریت کےواقعہ کی کوئی مثال نہیں ملتی، اس بےرحمانہ اقدام کا کوئی جوازپیش نہیں کیاجاسکتا،کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگردہشت گرد گروپوں کےحملوں کی مذمت کرتےہیں،اس مشکل کی گھڑی میں دہشت گردی کے خاتمےکیلئےپوری قوم متحد ہوجائے، تحریک انصاف دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اوردیگر اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔  شیریں مزاری نے مزید بتایا کہ دہشتگردی کےمعاملےپرپارلیمانی کمیٹی کےفیصلوں کاانتظار ہے۔ اجلاس میں اسمبلیوں میں واپس جانےکامعاملہ زیرغورنہیں آیا ،حکومت اورتحریک انصاف کےدرمیان مذاکرات کے ذریعےمسائل حل کرلیےجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن